لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے صوبے بھر میں یکم جولائی سے 6 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جس سے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت کئی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی مون سون سیزن کے آغاز کے ساتھ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔




