loader image

Latest News & Article

Post: کولمبو کے میدان میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جنگ

کولمبو کے میدان میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جنگ

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے ۔ کروڑوں نگاہیں گرین اور بلیو شرٹس کے ٹاکرے کے منتظر ہیں ۔ کرکٹ کے پنڈٹ اس مقابلے کو مدر آف آل میچز قراردے رہے ہیں ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھہ بجے شروع ہوگا ۔

کئی تنازعات اور ایشیائی سیاست میں ہلچل مچادینے والےاس میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی بھرپورتیاری ہے۔ ایک طرف پاکستانی اسکواڈ بولنگ بیٹنگ اورفیلڈنگ کی نیٹ پریکٹس کی تو بھارت بیٹرزنے عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کے انداز میں بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔ خطرہ تھا کہ بارش میچ کا مزہ کرکرا کردے گی ۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں جبکہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کی اگر طاقت کی بات کی جائے تو پاکستان کے پاس اسپن بولنگ کے جال کے ساتھ ساتھ اور پیس اٹیک بھی موجود ہے ۔ نمبر سات بیٹنگ کی رینج ہے ۔ جبکہ ٹیل اینڈرز بھی غیر متوقع نتائج دینے کے حامل ہیں ۔ دوسری طرف بھارتی ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے ۔ کپتان سوریا کمار یادیو کے ساتھ ابھیشیک شرما کی واپسی نے ٹیم کے حوصلے کو بلند کردیا ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے،کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکپتان نے عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیااور کہا ان کے بولنگ ایکشن پر تنقید تنقید غیر ضروری ہے، بابراعظم رنز کر رہا ہے ۔ امید ہے بھارت کے خلاف بھی لمبے رنز کریں گے۔ سلمان علی آغا نےکہا ورلڈ کپ میں ریکارڈ اچھا نہیں ریا ہم نے تاریخ سے سیکھا یے کوشش ہو گی کہ اچھا کھیلیں ۔ کولمبو میں ہی بھارتی کپتان نے بھی پریس کانفرنس کی انہوں نے میچ کو ایک عام میچ قرار دیتے ہوئے ۔ میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کررہے تھے ۔ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے حوالے سے انہوں نے کہا وہ مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپنرز اچھا کھیل رہے ہیں، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ گروپ اے میں موجود دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل کر دونوں میں فتح یاب رہی ہیں ۔ تاہم رن ریٹ کے معاملے میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn