loader image

Latest News & Article

Post: نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ اس عید پر نہیں ملیں گے

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ اس عید پر نہیں ملیں گے

ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن تیار ہوگئے لیکن اس عید پر نہیں ملیں گے ۔ جدید ترین سکیورٹی فیچرز کی بدولت عام آدمی بھی ہاتھ میں پکڑ کر بتاسکے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا نقلی ۔۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ نئے ڈیزائن کابینہ کے پاس موجود ہیں ۔ اس کی منظوری کے بعد پرنٹنگ شروع کی جائیگ ۔مزکری بینک کے گورنر کے مطابق رواں سال ساڑھے چارارب ڈالربیرونی ادائیگیاں بآسانی کی جائیں گی ۔ رواں برس ترسیلات زر کی مد میں 42 ارب ڈالرآنے کا امکان ہے۔ جو متعین کردہ ہدف سے زائد ہے ۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ایس ایم ای فنانسنگ میں بہتری آئی ہے۔ رواں برس دو ملین مرچنٹس کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قراردیا کہ شرح سود کم ہونے سے حکومت کو بچت ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا شرح سود میں کمی سے اسٹیٹ بینک کے منافع میں کمی ہوتی ہے جس سے حکومت کی آمدنی بھی کم ہوتی ہے۔ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک نے منافع کے طور پرحکومت کو 2 اعشاریہ 4 کھرب روپے ادا کیے تھے ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn