آسان ترین ٹیم کے خلاف میچ کو مشکل ترین بنانا کوئی پاکستان سے سیکھے۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نےہالینڈ جیسی آسان ٹیم کے خلاف افتتاحی میچ سنسنی خیر مقابلے کے بعد جیت لیا ۔ آخری اوورزمیں فہیم اشرف کی دلیرانہ بیٹنگ نے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کی راہ ہموارکی ۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ نیدرلینڈزکی پوری ٹیم 19.5 اوورزمیں 147 رنز بناکرآؤٹ ہوئی ۔ مائیکل لیوٹ 24، میکس اوڈاؤڈ 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، صائم ایوب، اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ 148 رنزکے تعاقب میں شاہینوں نے زبردست جارحانہ آغاز کیا ۔ صائم ایوب کے اسٹائلش چوکوں اور چھکے نے شائقین سے داد بٹوری ۔ لیکن وہ چوبیس کے انفرادی اسکورپرنو لک شاٹ مارتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوکر آرین دت کا شکار بنے ۔ پھر کپتان سلمان علی آغاز آئے ۔ 8 بولز پر چند بہترین شاٹس لگانے کے بعد 12 رنز بناکر پویلین کی راہ سدھار گئے ۔ سینئر پلیئربابراعظم نے صاحبزادہ فرحان کا ساتھ دینے آئے ۔ روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے ۔ 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ لیکن ان سے پہلے صاحبزادہ فرحان 4 چوکوں ، 2 چھکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 47 کر آؤٹ ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے شاداب خان 8، محمد نوازاور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔114 رنز پر7 وکٹیں گرنے کے بعد مشکل صورتحال میں فہیم اشرف کا بلا چل گیا ۔ انہیں ایک موقع بھی ملا ۔ فہیم اشریف نے دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 11 بالز پر 29 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ اسی لاٹھی چارج کی بدولت ۔ پاکستان 19.3 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ نیدرلینڈز کی جانب سے آف اسپنر آرین دت اور پال وین میکران نے 2، 2 جبکہ وینڈرمروا، لوگن وین بیک اورکائل کلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی


