واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے آبنائے ہرمزکواپنے نام سے موسوم کردیا ۔ اپنی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا صدرٹرمپ نے کہا کہ میرا مطلب ہے اسٹریٹ آف ہرمز،مزید کہا کہ بھیانک غلطی پر معذرت خواہ ہوں، فیک نیوز والے کہیں گے کہ ٹرمپ نے حادثاتی طور پر کہہ دیا ۔ میرے ساتھ ایسے حادثات نہیں ہوتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کو اسڑیٹ آف ٹرمپ کو کھولنا پڑے گا۔ ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کررہے ہیں اوراس کا کوئی نتیجہ بھی نکلے گا۔ ایران میں تمام ہدف پورے کرنے سے دوہفتے دور ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کے خلاف استعمال کر سکتا تھا۔ حملوں کے بعد ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز نہیں بناسکے گا۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا جنگ میں 9 طیارے گرائے گئے، تجارتی ٹیرف سے جنگ رکوائی ۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان کے وزیراعظم بہترین انسان ہیں


