loader image

Latest News & Article

Post: مشرق وسطیٰ بحران: جنگ روکنے کی کوششوں پر پاکستان کی عالمی پذیرائی

مشرق وسطیٰ بحران: جنگ روکنے کی کوششوں پر پاکستان کی عالمی پذیرائی

اسلام آباد: پاکستان ایران امریکا جنگ مذاکراتی عمل میں دنیا کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ پاکستان کی کوششوں سے سعودی عرب،ترکیہ ،مصراورپاکستان کے وزرا خارجہ اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے ہماری ملاقات اس ہفتے کے آخر میں پاکستان ہوگی۔ مزید کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے مسلم ممالک طویل جنگ میں الجھ جائیں، فریقین کو صبرکا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگرامریکا مذاکرات کو ممکن بناتا ہے تو اسرائل پربھی اثرورسوخ ڈالنا ہوگا۔

امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اہم میٹنگ اسی ہفتے ہوگی،جس میں 15 نکاتی تجاویز پر ایران سے جواب متوقع ہے۔ پاکستانی قیادت کے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کویت کے ولی عہد سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ کویت نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔چینی وزیر خارجہ نے بھی نائب وزیراعظم اسحاق سے ٹیلیفونک میں خطے کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہاکہ کشیدگی میں کمی کے لیے چین ، پاکستان کی تعمیری کردار کو سراہتا ہے

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn