loader image

Latest News & Article

Post: وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یوایف سی فائٹ میں ایلیا توپوریہ اور جسٹن گیٹجی مدمقابل

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یوایف سی فائٹ میں ایلیا توپوریہ اور جسٹن گیٹجی مدمقابل

واشنگٹن: امریکا کے ڈھائی سو سالہ یوم آزادی کے موقع پرالٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) نے اعلان کیا ہے کہ جون میں وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں ہونے والے خصوصی ایونٹ یوایف سی فریڈم 250 کی مرکزی فائٹ میں ایلیا توپوریہ اور جسٹن گیٹجی آمنے سامنے ہونگے۔

یہ ایونٹ 14 جون کوامریکا کے فلیگ ڈے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جائے گا ۔ اس فائٹ کارڈ میں مجموعی طور پر چھ مقابلےہوں گے جبکہ مرکزی مقابلہ لائٹ ویٹ چیمپئن شپ کے لیے ہوگا۔

یو ایف سی کے فائٹرایلیا توپوریہ اب تک اپنے تمام 17 مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں ۔ جبکہ امریکی فائٹرجسٹن گیٹجی27 فتوحات اور 5 شکستوں کے ریکارڈ کے ساتھ غیر متنازع چیمپئن بننے کا موقع حاصل کریں گے۔

تقریب میں تقریباً 3 سے 4 ہزار تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کے اطراف بڑی اسکرینز بھی لگائی جائیں گی تاکہ زیادہ لوگ اس تاریخی ایونٹ کو دیکھ سکیں

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn