loader image

Latest News & Article

Post: عرب امارات کمزور یا آسان ہدف نہیں، جنگ سے مضبوط ہوکر ابھریں گے، صدر یو اے ای

عرب امارات کمزور یا آسان ہدف نہیں، جنگ سے مضبوط ہوکر ابھریں گے، صدر یو اے ای

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر پہلی بارردعملاظہار کیا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اماراتی صدرنے ایران کے حملوں کے دوران زخمی افراد کی اسپتال میں عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا متحدہ عرب امارات اپنے عوام، رہائشیوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے مسلسل چوکنا ہے ۔ اس جنگ سے مزید مضبوط ہو کر ابھریں گے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ملک پر حملے ہوئے ہیں لیکن دشمن جان لے کہ امارات کمزور یا آسان ہدف نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مضبوطی اس کے عوام اور سلامتی اداروں کی لگن کی وجہ سے ہے۔

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملک میں آباد غیر ملکیوں کو اپنا مہمان اور اماراتی خاندان کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس یکجہتی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات مشکل دور سے مزید مضبوط ہوکر نکل آئے گا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn