گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کہتے ہیں اب بھارت کا مقابلہ ہرمیدان میں ہوگا ۔ آج کرکٹ کےمیدان میں بھی بھارت کو دس مئی کی طرح شکست دینگے ۔ بنگلا دیشی بھائیوں کا بدلہ بھی ہم لیں گے ۔
کراچی میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب ہم ہر میدان میں بھارت کے ساتھ میچ کریں گےاور10 مئی کی طرح ہر شکست دیں گے۔ دفاعی میدان میں شکست دے دی ہےکھیل کے میدان میں بھی شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے ۔ تمام پاکستانیوں سے کہوں گا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے دعا مانگیں ۔ انہوں نے کہا وہ کھیل میں ہارجیت پریقین رکھتے ہیں ۔ بھارت کھیل کے میدان میں بھی سیاست لے آیا ۔ بنگلا دیش والوں کو کہتا ہوں کہ آپ کا بدلہ بھارت سے ہم لیں گے ۔ بھارتیوں تم لوگوں نے غلط جگہ پنگا لے لیا ہے، ہم بڑے معصوم لوگ ہیں، ہمیں نہ چھیڑو ورنہ ہم ایک ہوکر تمھیں چھوڑیں گے نہیں ۔


