loader image

Latest News & Article

Post: امریکا سےکچھ اہم ایشوز پراختلافات،حکومت پاکستان اورعوام کے شکرگزارہیں، ایران

امریکا سےکچھ اہم ایشوز پراختلافات،حکومت پاکستان اورعوام کے شکرگزارہیں، ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پرتبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ کچھ معاملات پراتفاق رائےتک پہنچ گئےتھے لیکن دو،تین اہم ایشوزکی وجہ سےڈیل نہ ہوسکی۔ جبکہ دیگرامورپرنکتہ نظرمیں اختلاف موجود ہے۔

انہوں نے کہا سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی، یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک ذریعہ ہے، یہ توقع نہیں ہونی چاہیےتھی کہ ہم ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے، میرے خیال میں کسی کو بھی ایسی توقع نہیں تھی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا مذاکرات کا یہ دور اس ایک سال میں مذاکرات کا طویل ترین دور تھا جو 24 یا 25 گھنٹے جاری رہا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان دیگردوستوں کے ساتھ رابطے میں رہےگا، پاکستان کی حکومت، عوام اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ اداکرتاہوں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn