loader image

Latest News & Article

Post: بحری محاصرے کی کوشش کا سخت جواب دیں گے ، ایرانی فوجی ترجمان کی دھمکی

بحری محاصرے کی کوشش کا سخت جواب دیں گے ، ایرانی فوجی ترجمان کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر نے بحری محاصرے سے متعلق مضمون دوبارہ سوشل ٹروتھ پر پوسٹ کردیا ۔ ٹرمپ نے ایک مضمون دوسری بارشیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوجائیں تو وہ ایران کا بحری محاصرہ کرسکتے ہیں ۔ ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہونے پر ٹرمپ نے براہ راست کوئی تبصرہ تو نہیں کیا تاہم اس مضمون میں بحری ناکہ بندی کا واضح اشارہ موجود ہے ۔

اس سے قبل امریکی سینٹ کام نےبھی ایسا ہی دعوی ٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کے گرد بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی ، اس آپریشن میں دو گائیڈڈ میزائل بردار امریکی بحری جنگی جہازوں نے حصہ لیا ۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی سینٹ کام کے دعوے کو آگے بڑھایا۔

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے امریکی حکام کےان دعووں کو نہ صرف یکسر مسترد کیا بلکہ فوجی ترجمان نے خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب ملے گا ۔ عرب میڈیا کے مطابق آج آبنائے ہرمزعبور کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دو تیل بردار جہاز واپس لوٹ گئے ۔ نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا معقول ڈیل پر اتفاق نہیں کرتا ۔ آبنائے ہرمز کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn