نئی دہلی : ایران امریکا اسرائیل جنگ کے سبب ایندھن اور کھاد کے بحران نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے معاشی خود انحصاری کے دعووں کا پول کھول دیا ۔
برطانوی جریدہ”دی گارڈین” نے ایران اسرائیل جنگ کے بھارتی معیشت پرپڑنےوالے اثرات کی قلعی کھول دی ۔ برطانوی جریدے نے لکھا ایران اسرائیل امریکا جنگ کے باعث بھارتی کسان تیل اور کھاد کی شدید قلت کا شکار ہوچکے ہیں ۔ بھارتی پنجاب کے کسان گروِندر سنگھ کادی گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کی جنگ اب ہمارے لیے بحران بن چکی، اس بار چاول کی فصل کی پیداوار بری طرح متاثر ہونےکاخدشہ ہے ۔
معاشی ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث بھارت میں گیس، پیٹرول اور اب کھاد کا بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کے خودانحصاری کے دعوے مکمل طورپرکھوکھلے ہیں ۔


