loader image

Latest News & Article

Post: روایتی جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کے سوشل میڈیا پر بھی امریکا پر بھرپور جوابی حملے

روایتی جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کے سوشل میڈیا پر بھی امریکا پر بھرپور جوابی حملے


کراچی(انٹرنیٹ مانیٹرنگ) ایران،امریکا اور اسرائیل کے درمیان فضا ۔ زمین اور سمندر میں لڑائی نہیں ہورہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھرپورحملے جاری جاری ہیں ۔ سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے ایرانی سفارتخانوں نے نہ صرف امریکی رجیم چینج کے نعرے کی دھجیاں اڑائیں بلکہ امریکی صدرٹرمپ کو بھی طنز کا نشانہ بنایا ۔

آسٹریا میں ایرانی سفارتخانے کے ایکس ہینڈل نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو شیئرکی، عبارت میں لکھا ٹرمپ کو سنتے ہوئے آنکھیں بند کی جائیں تو پتھر کے دور کا ایسا شخص تصورمیں آتا ہے جو زیبرا کی کھال پہنے، لاٹھی لہراتا ہوا ، وحشی پن سے  روزمرہ کے معمولات انجام دے رہا ہو ۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے سابق صدر رچرڈ نکسن اورڈونلڈ ٹرمپ کی ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر لگائی ۔اس میں نکسن کہتے ہیں انہوں نےروس کو تباہ کیا جبکہ ٹرمپ کہتے ہیں میں نے امریکا ہی تباہ کرڈالا۔ ایک اورپوسٹ میں امریکی کی برطرف ملٹری لیڈرشپ کی کراس لگی تصاویر’رجیم چینج ہوگئی‘ کی عبارت کے ساتھ شیئرکی گئی تھیں ۔

لندن میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے بیک ٹو اسٹون ایج کے ٹویٹ کو طنزکا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے ایرانی بادشاہ شاہ پوراول کی تصویرشیئرکی ۔ جس میں  روم کا بادشاہ ہتھیار ڈال رہا ہے ۔۔۔ ساتھی یہ عبارت لکھی گئی تھی کہ باعث شرمندگی ہے کہ ایپسٹین کی جماعت کا ایک رکن امریکی سوسائٹی کی نمائندگی کررہا ہے ۔ اس تصویر میں ہمارا پتھر کا زمانہ تمہیں جواب دے رہا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn