نئی دہلی : بھارت کی معیشت کے لیے لائف لائن کہلانے والا راستہ ‘آبنائے ہرمز’ اب مودی سرکار کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 18 بھارتی پرچم والے جہازوں سمیت 10 غیر ملکی جہاز خلیجِ فارس میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں بھارت کے لیے ضروری ایندھن موجود ہے۔ جنگ کے باعث اب یہ پورا علاقہ ‘ہائی رسک ایریا’ قرار دیا جا چکا ہے
سفارتی محاذ پر بھارت کو اس وقت سب سے بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایرانی حکام نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت صرف برادر ممالک کو ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی حد سے بڑھی ہوئی اسرائیل نوازی نے ایران اور دیگر علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ اب بھارت کی توانائی سیکیورٹی خطرے میں پڑگئی ہے
عالمی ماہرین کے مطابق، آبنائے ہرمز جیسا اہم تجارتی راستہ مفلوج ہونے سے بھارت میں پٹرول، ڈیزیل اور گیس کی قلت شدت اختیار کرچکی ہے۔ مودی کی غیر مؤثر منصوبہ بندی اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کو بھانپنے میں ناکامی نے بھارتی عوام کو ایک ایسے بحران میں دھکیل دیا ہے جس کا فوری حل نظر نہیں آتا۔


