loader image

Latest News & Article

Post: امریکی صدرکا 2 سے 3 ہفتوں کے اندرایران جنگ سے نکلنے کا اعلان

امریکی صدرکا 2 سے 3 ہفتوں کے اندرایران جنگ سے نکلنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ نے دو سے تین ہفتوں کے اندر ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتےہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ کسی معاہدے کے بغیر بھی فوجی کارروائی روکی جاسکتی ہے۔ ممکنہ طورپر اس سے پہلے ہی ایران کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے۔ تہران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں،امریکا اپنی مرضی سے جنگ ختم کرسکتا ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران میں پہلے ہی رجیم چینج اورلیڈرشپ ختم ہوچکی ہے ۔۔فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔ایران چار ،پانچ سال تک جوہری ہتھیار نہیں بناسکےگا۔۔پھرکوئی میرے جیسا صدر آئےگا اورایران کو دوبارہ تباہ کردے گا۔

صدرٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح چھ بجے امریکی عوام سے خطاب کریں گے اورجنگ سے متعلق اہم تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ایران مخالف جنگ رکنے کےامکان کےلیے فضا ہموار کرنا شروع کردی ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn