loader image

پی ایس ایل: لاہوراورکراچی کے میچ میں حسن علی پر جرمانہ،فخر پر گیند خراب کرنے کا الزام

لاہور: پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزکراچی کنگزکے فاسٹ بولرحسن علی کو نازیبا اشارہ کرنے پرمیچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ پی سی بی کےمطابق حسن علی کو اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیا گیا۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور […]

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،ایندھن کی دستیابی اور ریلیف اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت خلیجی بحران کے پٹرولیم مصنوعات پراثر، پاکستان میں موجودہ ذخائراورعوامی ریلیف کے اقدامات پرجائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمزوراورمتوسط طبقے کے لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پرکمزورطبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس […]

ٹرمپ کا ایران سے افزودہ یورینیم نکالنےاور جزائر پر قبضے کیلیے فوجی آپریشن پر غور

واشنگٹن: امریکی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرٹرمپ ایران سے ایک ہزار پاؤنڈ افزودہ یورینیئم نکالنے کےلیے فوجی آپریشن پر غور کررہے ہیں ۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نےیورینیم حاصل کرنے کے مشن کوپیچیدہ اورخطرناک قراردےدیا۔ فنانشل ٹائمزسے گفتگوکرتے ہوئےامریکی صدرنے ایران کے تیل اور خارگ جزیرے پر قبضے کا عندیہ […]

امریکا،اسرائیل کے ایران پر تازہ حملے،فوجی اورتوانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران : امریکا اوراسرائیل نے تہران پرتازہ حملوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران بھر میں ایران کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا یا جارہا ہے جبکہ ٹرمپ کے پانچ روز تک حملے نہ کرنے کے دعووں کے باوجود تہران […]

مشرقی وسطیٰ جنگ : خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

لندن :امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب دنیا بھر میں ایندھن کے بحران کے خدشات بڑھنے لگے ۔آئل سیکٹر کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ حالات یہی رہے توخام تیل کی قیمت200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ دنیا […]

کراچی : شرافی گوٹھ میں تیترچھیننے کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

کراچی: کراچی میں موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹنے کے دوران مزاحمت پر تو شہری قتل ہوتے ہی تھے اب پرندوں کے چھیننے بھی انسانی جانیں لی جانے لگیں ۔ ایسا ہی افسوس ناک لانڈھی شرافی گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا ۔ جہاں دو ملزموں نے تیتر چھیننے کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری […]

موسلادھار بارشیں، کے پی اورپنجاب میں 10 ہلاکتیں، بلوچستان میں ندی نالے بپھرگئے

راولپنڈی: ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیز بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔ پہاڑی ندی نالے بپھر گئے۔ خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں نشیبی علاقے پانی سے بھرگئے۔ چھتیں اوردیواریں گرنے سے دس افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی […]

میہڑ میں دادا، والد اورچچا کا قتل: ام رباب کیس ہارگئی ، سردار جیت گئے

دادو: ساڑھے چار سو سماعتیں ۔۔ آٹھ سال کا طویل انتظار۔ ننگے پاؤں عدالتوں کا سفر ۔۔ مگر فیصلہ امیدوں کے برخلاف ۔۔ میہڑ کی ام رباب ۔ اپنے ہی چانڈیو سرداروں کے خلاف عدالتی جنگ کا پہلا مرحلہ ہارگئی۔ دادو میں ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے تہرے قتل کیس کا […]