خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت نے پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے ایک اہم پیش رفت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق ٹل بلاک میں واقع بلی ٹنگ کنویں سے گیس کی کامیاب پیداوار حاصل ہوئی ہے، جس سے ملکی انرجی سیکیورٹی مضبوط ہونے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف معیشت کو سہارا ملے گا بلکہ توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب بھی اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔


