loader image

Latest News & Article

Post: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو قومی شناختی کارڈ (CNIC) بلاک کرنے کے مزید اختیارات دینے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو قومی شناختی کارڈ (CNIC) بلاک کرنے کے مزید اختیارات دینے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو قومی شناختی کارڈ (CNIC) بلاک کرنے کے مزید اختیارات دینے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت نادرا کو مشتبہ افراد، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے شناختی کارڈ عارضی طور پر دو ماہ تک ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی ممکن بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے جو قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ترمیم میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر کارروائی باقاعدہ نوٹس، جواب کا موقع اور مقررہ مدت کے تحت کی جائے گی تاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ بتایا گیا کہ بلاک کیے گئے شناختی کارڈ کے حامل افراد کو بینکنگ، سم رجسٹریشن، سفری سہولیات اور دیگر سرکاری و نجی خدمات تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شناختی کارڈ سے متعلق شکایات، خاص طور پر افغان اور پاکستانی شہریوں کے معاملات، فوری طور پر حل کیے جائیں۔

اجلاس میں نیکٹا نے بھی انتہا پسندی کے خلاف اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی، جس میں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر شدت پسند بیانیے کا توڑ کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn