تہران : ایران کے اسرائیل پر وعدہ صادق چار کے تحت حملوں کی اٹھہترویں لہر جاری ہے ۔ ایران نے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں پر ملٹی وار ہیڈ میزائل اور کلسٹر بم برسا دیئے ۔ اسرائیلی شہر تل ابیب ،حیفا میں میزائل حملوں میں متعدد عمارتیں اورگاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔
پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4کے تحت اسرائیل اورامریکی اہداف کو نشانہ بنایا ۔ میزائلوں اورڈرونز سے ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب پر حملے کیے گئے۔ کمانڈر سید ماجد موسوی کے مطابق ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے تصدیق کی کہ ایران نے فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر2 میزائل داغے ۔
ایرانی فوج نے پیغام دیا ،ٹرمپ آسمان کی طرف دیکھو،نیا سرپرائز آنے والا ہے۔ ترجمان خاتم الانبیا بریگیڈ نے طنزاً کہا ، ٹرمپ یوآرفائرڈ، تھینک یو فار اٹینشن ٹو دس میٹر۔


