loader image

Latest News & Article

Post: ورلڈ کپ ٹی 20 میں ریکارڈ ساز کارکردگی، صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ورلڈ کپ ٹی 20 میں ریکارڈ ساز کارکردگی، صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بلے بازصاحبزادہ فرحان کو مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ہے ۔ صاحبزادہ فرحان کو فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے ۔ صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگزمیں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے صاحبزادہ فرحان کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر، ان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے ۔ امید ہے وہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقراررکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں صاحبزادہ فرحان اپنی صلاحیتوں اورمحنت کے بل بوتے پرمزید کامیابیاں بھی سمیٹیں گے۔پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز کے لیے  انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی نامزد ہوئے تھے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn