loader image

Latest News & Article

Post: نشیئوں کی کارستانی، گل پلازہ کو پھرشعلےبھڑک اٹھے،آگ بجھانا پھرامتحان

نشیئوں کی کارستانی، گل پلازہ کو پھرشعلےبھڑک اٹھے،آگ بجھانا پھرامتحان


کراچی: کراچی میں دو ماہ قبل جل کر تباہ ہونے والےگل پلازہ کو نشے کےعادی افراد نے پھرپھونک ڈالا۔ تانبا نکالنے کےلیےاشیا جلانے کے دوران عمارت کی بیسمنٹ میں پھرآگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق شام چھہ بجے آگ لگنےکی اطلاع ملی ۔ فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کے 8 فائر ٹینڈرز، 2 باؤزر اور 1 سنارکل موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کردی ۔ عمارت کے بیسمنٹ میں شدید دھویں کی وجہ سے فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ۔ تاہم شبہ ہے کہ گزشتہ آتشزدگی میں بیسمنٹ کی بچ جانے والی دکانوں کے کاٹھ کباڑ میں آگ لگی ہے جس کی اصل وجوہات کا تحقیقات کے دوران معلوم ہوسکے گا۔دوسری جانب گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سیل عمارت سے تین نشئی افراد کو حراست میں لیا ہے، آگ ممکنہ طورپران کی جانب سے کاپرجلانے کے سبب لگی ۔

آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ریسپانس ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔ بیسمنٹ میں آگ کے مرکزتک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کا عملہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے ہمراہ متاثرہ عمارت میں داخل ہو کر انٹری روٹ بنانے کا جائزہ جاری ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مدد سے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی جبکہ بیسمنٹ کے اطراف دھویں کے اخراج کے لیے وینٹیلیشن ہولزبنائے گئے۔17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔ گل پلازہ کی تباہ حال عمارت کو مسمار کرنے کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn