اسلام آباد : اسلام آباد میں ٹک ٹاکرخاتون کو شوہر نے قتل کرکے خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں لنگھم ٹاور کے قریب پیش آیا ۔
پشتو زبان کی مشہورٹک ٹاکرآؤٹ لوفرہ جس کا اصل نام ثنا جاوید تھا کو خاوند محمد صادق نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اوربعد میں خود کو بھی سر پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔ موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے، پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک میں درج کرلیا گیا ۔ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید جو کہ اٹک کی رہائشی تھی۔ قاتل محمد صادق کی ثنا جاوید کی دوسری شادی تھی ۔ اس سے پہلے اس نے شفیق احمد نامی شخص سے شادی کی تھی لیکن بعد میں اس سے خلع لے کر صادق سے شادی کرلی ۔ صادق اٹک پولیس کا برطرف ہولیس اہلکار تھا ۔ پولیس کے مطابق ثنا اور صادق میں اکثراوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا،واقع گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔


