واشنگتن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد ایران کودھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کردے گا، پہلے سب سے ایران کے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے جواب میں کہا کہ ٹرمپ نے ایسا کیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکا کے توانائی انفراسٹرکچرکو نشانہ بنایا جائے گا۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں اس کی حفاظت وہ خود کر لیں۔


