لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے کے میں مقدمہ میں لاہور ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ملزم افسروں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائی کورٹ نے جج جسٹس عبہر گل خان نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری ، شعیب ریاض اور سلمان عزیز کی ضمانت کی درخواستوں پرچھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔۔ عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہوئے لکھا کہ مدعی کے مطابق سرفراز چودھری نے پانچ لاکھ روپے رشوت لی، لیکن ریکارڈ کے مطابق کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ سرفرازچودھری نے مدعیہ سے براہ راست رقم وصول کی ہو۔ پراسکیوشن بھی ملزموں کے خلاف کوئی بھی متاثرہ شخص سامنے نہیں لا سکی۔۔
فیصلےمیں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر سعد رحمان عرف ڈکی بھائی کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے3 برآمد ہونے والی لاکھ 26ہزار420 ڈالرکی رقم مال مقدمہ ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے الزام کا فیصلہ ٹرائل کیا جائیگا ۔


