loader image

Latest News & Article

Post: لاریجانی کی شہادت کا جواب ، ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، متعدد عمارتیں تباہ

لاریجانی کی شہادت کا جواب ، ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، متعدد عمارتیں تباہ

تہران : سپریم سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت پرایران کے اسرائیل پر میزائلوں سے شدید حملے۔  متعدد عمارتیں اورگاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ پاسداران انقلاب نے صیہونی ریاست کے خلاف حملوں کی 61ویں لہرشروع کرتے ہوئے تل ابیب پر جدید میزائل داغے۔ سو سے زائد فوجی اورسکیورٹی اہداف کو خیبرشکن،خرم شہرفور، قدر اورعماد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ کلسٹربموں سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،متعدد گاڑیاں اورعمارتیں تباہ ہوگئیں۔۔پولیس نےمشرقی علاقے رامات گان میں ایک مرد اورایک عورت کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔۔وسطی اسرائیل میں ہولون شہر پر میزائل گرنے سے گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔صیہونی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران 192 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ ایرانی فورسز نےخطے میں امریکی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا۔عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ پرپھر میزائل اورڈرونز داغے گئے۔ یواے ای میں آسٹریلوی فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔۔

سعودی وزارت دفاع نے متعدد ڈرون حملے ناکام بنانے اورایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا۔ کویتی فوج نے سات ڈرونزاورایک بغیرپائلٹ طیارے کو مارگرایا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی کئی میزائل اورڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام پر ایک شخص کو پھانسی دے دی۔دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کرنے والےکو بدھ کی صبح سزائے موت دی گئی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn