loader image

Latest News & Article

Post: متنازع باتوں سے گریز، سب کو ساتھ لےکرچلیں، بشیرمیمن کی گورنرسندھ کو ہدایت

متنازع باتوں سے گریز، سب کو ساتھ لےکرچلیں، بشیرمیمن کی گورنرسندھ کو ہدایت

کراچی: مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے گورنر سندھ نہال ہاشمی کو سختی سے ہداہت کی ہے کہ سب کوساتھ لیکرچلنا ہے۔ متنازعہ باتوں سے گریز کریں۔ گورنرسندھ نہال ہاشمی اور وزیرمملکت برائے مذہبی امورکھیل داس کوہستانی نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدربشیرمیمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران بشیر میمن نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا گورنرسندھ آئینی منصب ہے۔ تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں۔ آپ پارٹی کے سینئراورنظریاتی رہنما ہیں ۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے صوبے میں مثبت کردارادا کریں گے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقررکرنے کا فیصلہ صوبائی تنظیم کے لیے خوش آئند ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سوشل میڈیا سندھ کے صدرخرم عباس بھٹی اور صدریوتھ ونگ کراچی ڈویژن ، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کواڑدینیٹر فہد شفیق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn