loader image

Latest News & Article

Post: کراچی میں صبح سویرے خونریز ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی میں صبح سویرے خونریز ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں خونیں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ صبح سویرے ایک گھنٹےکے دوران تین مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کورنگی سنگرچورنگی پرمشتعل افراد نے واٹرٹینکرکوآگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی ۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی ۔ فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔ ٹریفک پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ۔ جس سے اکیس سالہ خالد جاں بحق، 25 سالہ عبدالحکیم اور بائیس سالہ واجد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال روانہ کردیا گیا ۔

ادھر بلدیہ نمبرچار زر گل لان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر پچھتر سالہ بزرگ راہ گیر عمر رضا جاں بحق ہوا ۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال روانہ کردیا گیا ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn