کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ۔ عدالت عالیہ نے ضیا لنجار ک درخواست منظور کرتے کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی تحقیقات ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے قرار دیا کہ 2017میں انکوائری شروع ہوئی اور2026 تک ریفرنس کیلیے شواہد ہی نہیں ملے۔ قانون کے مطابق نیب کوبارہ ماہ میں انکوائری مکمل کرنا تھی لیکن قومی احتساب بیورو کا تفتیشی افسر9 سال میں ٹھوس ثبوت ہی حاصل نہیں کرسکا ۔
ضیاالحسن لنجارکو نیب سکھرنے 2018 میں کال اپ نوٹس جاری کرکے ان سے ڈیفنس کراچی کے بنگلے کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا ۔ ضیا الحسن لنجارنے نیب میں پیش ہوکرریکارڈ پیش کردیا ۔ 2019 میں نیب نے دوبارہ کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا ۔ دوسرے نوٹس کے بعد ضیاالحسن لنجارنے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی اور انکوائری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ۔


