loader image

Latest News & Article

Post: تیجس طیاروں کے حادثات ، “میڈ اِن انڈیا” دفاعی منصوبے کی قلعی کھل گئی

تیجس طیاروں کے حادثات ، “میڈ اِن انڈیا” دفاعی منصوبے کی قلعی کھل گئی

لندن : بھارت میں تیارکیے جانے والے جنگی طیارے تیجس نے نام نہاد “میڈ ان انڈیا ” منصوبے کی ناکامی اور ناقص دفاعی صلاحیت کی قلعی کھول دی۔ طیاروں کی تباہی کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا مودی کے وشو گرو بننے کے تمام مکروہ عزائم زمیں بوس ہوگئے

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی تباہی کے بڑھتے واقعات،بڑی فوجی طاقت بننے کا بھارتی خواب چکنا چورکررہے ہیں۔

7 فروری 2026 کو تیجس کے تیسرے حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیا ہے۔ تیجس پروگرام 1981 میں شروع ہوا جبکہ پہلی ٹیسٹ فلائٹ 2001 میں ہوئی، مگر پھر بھی بھارت اپنا انجن تیار نہیں کر سکا،تیجس طیاروں کے انجن، ایویونکس، ریڈار سسٹمز اور ہتھیار امریکہ اور اسرائیل سے درآمد کیے گئے۔  

بی بی سی کے مطابق کسی طیارے کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنا سنگین تکنیکی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارت کے پاس ففتھ جنریشن طیارہ موجود نہیں اورروس کے SU-57 میں دلچسپی کے باوجود امریکی ناراضگی کا خدشہ ہے ۔عسکری تقاضوں کےمطابق بھارتی فضائیہ کو کم از کم 42 اسکواڈرن درکار ہیں ۔ تیجس کی گراؤنڈنگ، اسکواڈرن کی کمی اور آپریشنل مسائل بھارت کی فضائی طاقت کی ساختی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں،

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے تیجس سمیت جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات بھارتی فضائیہ کی تکنیکی اور آپریشنل کمزوریوں کو نمایاں کر رہے ہیں۔ تیجس کا حادثہ کسی ایک پائلٹ کی غلطی نہیں بلکہ بھارت کے دفاعی صنعتی نظام اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی ناکامی کی علامت ہے، بی بی سی کے مطابق، بھارتی فضائیہ اپنی مطلوبہ صلاحیت حاصل کرنے سے ابھی دہائیوں دورہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn