کراچی: امیرجماعت اسلامی پاکستان منعم ظفرخان کہتے ہیں پیپلزپارٹی کے اٹھارہ سالہ دور حکومت میں سندھ تباہ ہوگیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وہ وزیراعلیٰ اور میئر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں عید کے بعد میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرکام کرینگے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلاول بھٹوکہتے ہیں کہ وہ میئرکی کارکردگی پرخوش ہیں لیکن مسئلہ جیالے میئرکا نہیں بلکہ جعلی میئرکا ہے ۔ گذشتہ اٹھارہ سال میں سندھ تباہ ہوگیا۔ کراچی میں پانی نہیں مل رہا لیکن بلاول بھٹو وزیراعلیٰ سندھ اورمیئرکراچی کی کارکردگی سے خوش ہیں ۔ شہرمیں قبضہ میئرعوام پرمسلط کیا گیا ہے،جمہوریت کو بلڈوز کیاجارہا ہے ۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کریم آباد انڈرپاس کے نام پراٹھارہ اٹھارہ فٹ کی گلیاں بنادی گئیں ۔ کریم آباد انڈرپاس کو تین سال ہوگئے ۔ انڈرپاس کے نام پرعوام سے دھوکہ کیاگیا ہے ۔ بلاول بھٹو بتائں کہ اٹھارہ سال گزرگئے مگر پانی کے منصوبے کیوں مکمل نہیں ہوئے؟؟ شہر میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل نہیں ہوا؟ سیف سٹی منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا؟ وزیر اعلیٰ سندھ جواب دیں کہ کراچی سے کیوں ناروا سلوک کیاجارہاہے؟ نوہزارچار سو سے زائداسٹریٹ کرائم کی وراداتیں ہوئیں ۔ پندرہ شہری موبائل چھیننےکی واردات میں جاں بحق ہوئے ۔ گزشتہ ستردنوں میں ڈمپرٹریلرسے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔
انہوں نے کہا عید کے بعد شہری حقوق کے لیےعوام کو کال دیں گے ۔ ہم میگا سٹی گورنمنٹ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اداروں پرقبضہ کر لیا گیا ۔عیدکے بعد تحریک عدم اعتماد پرکام کریں گے ۔ سیاسی جماعتوں سے رابطے ہورہے ہیں، نئے گورنر سندھ کو مبارکباد دیتے ہیں۔۔


