loader image

Latest News & Article

Post: 83 کلو چرس برآمد: ایکسائز افسر لیاقت ڈوگر کے خلاف ایف آئی آر، ملزمان گرفتار

83 کلو چرس برآمد: ایکسائز افسر لیاقت ڈوگر کے خلاف ایف آئی آر، ملزمان گرفتار


اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز پولیس ساؤتھ کے AETO لیاقت ڈوگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت ڈوگر سے منسلک گاڑی سے 83 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان چرس فروخت کرنے جا رہے تھے اور جس گاڑی میں منشیات منتقل کی جا رہی تھی وہ کورٹ پراپرٹی نکلی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر لیاقت ڈوگر اور عابد نیازی (کانسٹیبلز) کے ساتھی بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ لیاقت ڈوگر اور عابد نیازی گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn