تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ انہوں نے “آپریشن وعدہ صادق 4” کے تحت 33ویں حملے کی لہر شروع کر دی ہے۔ پاسداران کے مطابق اس تازہ لہر کا نام “لبیک یا خامنہای” رکھا گیا ہے، جو ایران کے شہید رہبر سید علی حسینی خامنہ ای کے نام سے موسوم ہے۔ اس کارروائی میں تل ابیب کو ایک ٹن وزنی وار ہیڈز سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔


