لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلد ختم ہو سکتی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ گئیں اور برینٹ کروڈ جو 119.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا گر کر 98.96 ڈالرپر بند ہوا ۔


