loader image

Latest News & Article

Post: جنگ کے پہلے2روزمیں ایران پر5.6ارب ڈالرکا گولہ بارود گرایا گیا ، امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

جنگ کے پہلے2روزمیں ایران پر5.6ارب ڈالرکا گولہ بارود گرایا گیا ، امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران ایران میں 5 ہزاراہداف کو نشانہ بناچکے ہیں ۔ پچاس جنگی جہازتباہ کیے یا انہیں نقصان پہنچایا۔ سینٹرل کمانڈ نے دس روزہ جنگ کی تفصیل جاری کردیں ۔ پینٹا گون کی جانب سے کانگریس کو فراہم کردہ رپورٹ میں کہا ہے جنگ کے ابتدائی دو دن میں ایران کےخلاف 5.6 ارب ڈالر کا گولہ بارود استعمال کیا گیا ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پرحملے کےدس دن کی تفصیل جاری کردی۔ سینٹ کام کے مطابق فوری خطرہ بننےوالے اہداف کو ترجیحی بنیادوں پرنشانہ بنایا گیا۔ حملوں کےلیے بی ون، بی ٹواور بی باون بمبارطیارے استعمال کیے گئے۔ ایف 15 اورایف 16 سمیت دیگراقسام کے طیاروں نے بھی جنگ میں حصہ لیا ۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار اہداف پرحملے کیے گئے۔ ایران کی نگرانی جاری ہے۔ جاسوس طیارے اورڈرونزاپنے مشن میں مصروف ہیں۔

ادھرپینٹا گون نےکہا ہے کہ جنگ کے پہلے دوروزمہنگے ترین ثابت ہوئےہیں۔۔کانگریس کو آپریشن کی رپورٹ شیئرکرتے ہوئے پینٹاگون نےکہا ہےکہ دودنوں میں تقریباً پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا گولہ بارود ایران پرگرایا گیا ۔ امریکی حکام کے مطابق کانگریس ارکان نےجدید ترین ہتھیاروں کی سپلائی ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بعض ارکان نے خدشہ ظاہرکیا کہ فوج تیزی سے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاراستعمال کررہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ رواں ہفتے کانگریس کو ایک ضمنی دفاعی بجٹ کی درخواست بھیجے گی جس پر انہیں ڈیموکریٹس کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم پینٹاگون کاکہنا ہےکہ محکمہ دفاع کے پاس کسی بھی مشن کو انجام دینے کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn