واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران سے جنگ جلد ختم ہونے کا اشارہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہوگئی اوراب خاتمے کے قریب ہے۔ اگر آبنائے ہرمز سے رکاوٹ ختم نہ ہوئی توایران پر موت،آگ اورقہربرسے گا ۔ دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارا اندازہ تھا کہ یہ جنگ4 یا5 ہفتے جاری رہے گی مگرامریکا نے اپنے اہداف پہلے ہی حاصل کرلیے ۔ ایرانی بحریہ مؤثررہی ہے نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے ۔ ان کے میزائل تباہ ہوچکے ڈرونز کو تباہ کیا جارہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کےخلاف جنگ تقریبا جیت چکےہیں، نہیں جانتا کہ ایران کب ہتھیارڈال دے گا ۔ان کی جوبھی قیادت آئی اسے مار دیاگیا،ایران کی آئندہ قیادت کو بھی ماردیں گے تاہم ایران کی مکمل شکست تک حملےجاری رکھیں گے ۔ ایران نےآئل سپلائی کونقصان پہنچایا تو ہم سخت حملےکریں گے ۔
امریکی صدرٹرمپ اورروسی صدرپیوٹن کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نےایران جنگ سمیت دیگرعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نےمشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلیےتجاویزامریکی صدرکو پیش کردیں ۔


