loader image

Latest News & Article

Post: ملک میں پٹرول کی فوری قلت کا خدشہ ختم ، تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

ملک میں پٹرول کی فوری قلت کا خدشہ ختم ، تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی:ملک میں فوری طورپرپٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا ۔ پورٹ قاسم پرپٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی۔ گزشتہ روزبحری جہاز پچاس ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا ۔ آج رات اور کل مزید دو جہاز پہنچیں گے ۔

مشرق وسطیٰ میں امریکا ایران جنگ کے تناظر میں ملک میں فوری طورپرپٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا ۔ پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ۔ پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہازایم لنگراندازہوگیا ۔ ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزارمیٹرک ٹن پٹرول کےساتھ 9مارچ کو پورٹ قاسم پہنچا تھا ۔

شیڈول کے مطابق دوسرا جہاز55 ہزار میٹرک ٹن ایندھن کے ساتھ 10مارچ رات 8 بج کر30 منٹ پرلنگراندازہوگا۔ تیسرا روزایم ٹی سی کلپر تقریباً34 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کےساتھ11مارچ دوپہر12 بجے پہنچےگا۔ ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق فجیرہ سے آنے والاایک جہازپورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔ پٹرول کی سپلائی کیلیے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn