کراچی: وفاقی حکومت کے ساتھ صوبوں نے ممکنہ ایندھن بحران سے بچنے کے کفایت شعاری مہم شروع کردی۔ صوبہ پنچاب میں اسکول، کالجزاورجامعات آج سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ کلاسز آن لائن ہوں گی تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ پنجاب کے وزرا کے لیے سرکاری فیول بھی بند کردیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے حکم پرسرکاری افسران کی گاڑیوں کے پٹرول اورڈیزل الاؤنس میں50 فیصد فوری کمی کردی گئی ہے ۔ پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر تاحکم ثانی ملتوی کی جاچکی ہے اس لیے ہارس اینڈ کیٹل شو بھی اب نہیں ہوگا ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بھی دو ماہ کےلیے فیول بچت اقدامات کی منظوری دے دی ۔ سرکاری اجلاس ویڈیو لنک پرہونگے، بلوچستان حکومت نے بھی 23مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ، سرکاری گاڑیوں کے الاؤنس میں25 فیصد کمی جبکہ دفاترمیں50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی کا نافذ کردی گئی ۔ وی آئی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔
بلوچستان حکومت نے بھی ایندھن کی بچت کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ صوبہ بھر میں اسکول ،کالجزاور یونیورسٹیاں 23 مارچ تک بند رہیں گی ۔


