loader image

Latest News & Article

Post: رجٹ بٹ کو سوشل میڈیا سے شہرت ملی اوراسی سوشل میڈیا سے ہی ازدواجی زندگی اجڑگئی ۔

رجٹ بٹ کو سوشل میڈیا سے شہرت ملی اوراسی سوشل میڈیا سے ہی ازدواجی زندگی اجڑگئی ۔

اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ سنگین اختلافات اورعلیحدگی کے اعلان کے بعد پاکستان کے مشہورترین یوٹیوبررجب بٹ نے پہلےمرحلے میں سوشل میڈیا پرعلیحدگی اختیارکرلی ہے ۔ رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کے ساتھ موجود تمام تصاویراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردی ہیں ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین لگنے لگا ہے کہ یہ رشتہ واقعی انجام کو پہنچ رہا ہے ۔ رجب بٹ کی جانب سےاس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

رجب بٹ نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی بیوی ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا اس شادی سے ان کی بس ہوچکی ہے اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوئی کوشش نہیں کریں گے۔ منافقت کی دوستی چل سکتی ہے نہ ہی رشتہ ۔ اپنے بیٹے کیوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا جو کچھ بھی ہے وہ بیٹے کا ہے مجھےاس سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یوٹیوبر نے کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے میسجز ایسے ہیں جو میں شیئر نہیں کرسکتا، میں والدین پر ایک سال کی بیوی کا انتخاب نہیں کرسکتا۔

رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں ۔ اس شادی شدہ زندگی میں تلخیاں اس وقت گھلنا شروع ہوئیں جب رجب بٹ پردوسری لڑکی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزامات سامنے آئے اور یہ الزامات کسی اور نہیں خود ایمان فاطمہ کے بھائی نے لگائے تھے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں یوٹیوبرکے سالے شیخ عون کا کہنا تھا کہ رجب بٹ نے اہلیہ کو اس وقت دھوکا دیا جب وہ حاملہ تھیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شیخ عون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ۔ رجب بٹ نے ایمان فاطمہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی لگارکھی تھی ۔ ان الزامات کے جواب میں ۔ رجب بٹ نے انسٹا گرام پرایک طویل پوسٹ لکھی ۔ اپنے سالے شیخ عون پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کے پاس متعدد ریکارڈنگز، اسکرین شاٹس اورچیٹس موجود ہیں جو پوری صورتحال کو واضح کر سکتی ہیں۔ رجب بٹ نے کہا اب وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ یہ معاملات سوشل میڈیا پر لائے جائیں، لیکن اب حد ہو چکی ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn