loader image

Latest News & Article

Post: ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا حکمران کون ، فیصلہ آج ہوگا، بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل

ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا حکمران کون ، فیصلہ آج ہوگا، بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل

احمدآباد: ٹی 20 کرکٹ کا نیا بادشاہ کون ، تاج کس کے سر سجے گا ۔ فیصلہ ہوگا آج بھارتی ریاست گجرات کے شہر کے احمد آباد میں ۔ نریندرمودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کا میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے ۔ دونوں ٹیمیں احمد آباد میں شام ساڑھے 6 بجے ان ایکشن ہوں گی

فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں معروف بین الاقوامی گلوکاررکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں صرف جنوبی افریقا نے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کیویز نے سیمی فائنل مرحلے میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے ہرایا جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے مات دی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 30 ٹی 20 میچز کھیلےجاچکے ہیں ۔ بھارت نے 18 میں کامیابی حاصل کی جبکہ کیویز نے 11 میچزجیتے جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ نیوزی لینڈ کےکپتان مچل سینٹنرنے ٹیم کی سیمی فائنل میں کارکردگی کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم اسی انداز میں اپنا کھیل جاری رکھے تو ہم ایک اور بڑی ٹیم کو اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب  بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں میدان میں اترتے وقت انہیں گھبراہٹ تو ہوگی، کیوں کہ میزبان ٹیم سے توقعات بہت بلند ہیں۔ اپنی سرزمین پر ایک ایسے شاندار فائنل میں اتنی بہترین ٹیم کی قیادت کرنا ہمیشہ ایک خاص احساس ہوتا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn