loader image

Latest News & Article

Post: پاک فوج کی خیبر پختونخوا میں متعدد کامیاب کارروائیاں، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی خیبر پختونخوا میں متعدد کامیاب کارروائیاں، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے چھہ اور سات مارچ کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے13 دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران مزید 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ خیبراورجنوبی وزیرستان میں بھی دوعلیحدہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید5 خوارج کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ قومی ایکشن پلان کے تحت ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کررہا ہے۔ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn