loader image

Latest News & Article

Post: کوالیفائر میں جاپان کوشکست ، پاکستان 8 برس بعد ہاکی ورلڈ کپ کھیلے گا

کوالیفائر میں جاپان کوشکست ، پاکستان 8 برس بعد ہاکی ورلڈ کپ کھیلے گا

قاہرہ : ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائرکے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مصرمیں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔  میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا جسے گول کیپر علی رضا نے روک کر جیت ٹیم کے نام کردی ۔ پاکستان نہ صرف فائنل میں پہنچ گیا بلکہ ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹ بھی کٹا لیا ۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کئے۔ پاکستان نے آخری بار دو ہزار اٹھارہ میں ورلڈ کپ کھیلا تھا ۔ ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اورنیدرلینڈ میں شروع ہوگا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پرقومی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ محسن نقوی نے یہ ب ھی کہا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کرواپس آئے گی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn