تہران: پاسداران انقلاب نے کہا کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکرکو میزائل سے نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز امریکا اسرائیل اوریورپی جہازوں کیلئے نو گو زون قرار دیا گیا ہے۔ تاہم واضح کیا کہ آبنائےہرمز بند نہیں ہے۔ پاسداران انقلاب نے صدرٹرمپ سے کہا ہے کہ اگرہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کےلیے امریکی بحری جہاز تعینات کرکے دکھائیں۔ اگر امریکا اپنے بحری جہاز بھیجنا چاہتا ہے تو وہ اپنے بحری جہاز بھیج کرآئل ٹینکرزکو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کررکھی ہے ۔


