loader image

Latest News & Article

Post: ایرانی صدر کی ہمسایہ ممالک سے معذرت ، مزید حملے نہ کرنے کا اعلان

ایرانی صدر کی ہمسایہ ممالک سے معذرت ، مزید حملے نہ کرنے کا اعلان

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا ۔ تاہم ان کی سرزمین سے حملہ ہوا تو جواب دیا جائیگا ۔  ایرانی میڈیا کے مطابق ۔۔ صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے۔ گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں ، ہمارا دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنےکی منظوری دے دی ہے، پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران، امریکا اسرائیل کےسامنے سرینڈرنہیں کرےگا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لےجاناپڑےگا ۔

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں امریکی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn