Microsoft کے گیمنگ ڈویژن Microsoft Gaming کی نئی سی ای او Asha Sharma نے اگلی نسل کے ایکس باکس کنسول “Project Helix” کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس سے گیمنگ شائقین میں جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی میں بڑی تبدیلی کے بعد سامنے آیا کیونکہ آشا شرما نے طویل عرصے تک مائیکروسافٹ کے گیمنگ شعبے کی قیادت کرنے والے Phil Spencer کی جگہ سنبھالی ہے۔ آشا شرما نے X (Twitter) پر بتایا کہ Project Helix اگلی نسل کا ایکس باکس کنسول ہوگا، جس میں کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں بہتری ہوگی اور صارفین اس پر ایکس باکس کے ساتھ ساتھ پی سی گیمز بھی کھیل سکیں گے۔ تاہم کمپنی نے فی الحال اس کنسول کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔


