کابل: افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو پاکستان کے فضائی حملوں کے دوران شدید نقصان پہنچا، جو آپریشن غضب الحق کے تحت کیے گئے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے 27 فروری 2026 کو سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی بلاوجہ حملوں کے جواب میں یہ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کارروائی کے تحت پاک فضائیہ نے افغانستان میں افغان طالبان کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ سرکاری ٹی وی اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق، ان حملوں میں بگرام ایئر بیس کے ایک ہوائی جہاز کے ہینگر اور دو گوداموں کو تباہ ہونے کی اطلاع ہے


