loader image

Latest News & Article

Post: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100 انڈیکس کو15 ہزارپوائنٹس کا جھٹکا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100 انڈیکس کو15 ہزارپوائنٹس کا جھٹکا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روزمارکیٹ کریش کرگئی ۔ کاروبار کے آغازکے ساتھ ہی چند منٹوں کے اندر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار سے زائد پوائنٹس کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ۔ کاروبار میں تقریباً نو فیصد کی گراوٹ پر کاروبار کو معطل کردیا گیا ۔

مشرق وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل ، ایران جنگ ، خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد شدید کشیدہ صورت حال نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھادیا ۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پرہی مارکیٹ فروخت کے شدید دباؤ کے زیر اثربدترین مندی کا شکارہوئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 15ہزار 71 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 62 کی سطح سے گرکر 1 لاکھ 52 ہزار 991 کی سطح پر آگیا۔ انڈیکس میں تقریباً 9 فیصد سے زائد کی کمی باعث پی ایس ایکس انتظامیہ نے فوری طور پر ٹریڈنگ روک دی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہےاسرائیل اور امریکا کے ایران پرحملوں اورآبنائے ہرمزکی بندش کے باعث عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں اضافے اورممکنہ علاقائی جنگ کے خدشات نے مقامی سرمایہ کاروں کو پینک سیلنگ پرمجبورکردیا۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn