loader image

Latest News & Article

Post: متحدہ عرب امارات نے تہران میں سفارتخانہ بند کردیا، سفیر سمیت عملہ واپس

متحدہ عرب امارات نے تہران میں سفارتخانہ بند کردیا، سفیر سمیت عملہ واپس

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئےتہران میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ۔ سفیر سمیت تمام سفارتی عملہ واپس بلالیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی حملوں کے بعد اپنے سفارتی مشن کے تمام ارکان کو واپس بلارہے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی میزائل حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس میں ایران نے رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، بندگاہوں کو نشانہ بنایا۔ یو اے ای وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے شہری مقامات پر جارحیت کے مترادف ہیں، جن سے بے گناہ شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات نہ صرف علاقائی و عالمی سلامتی اور استحکام بلکہ توانائی کے تحفظ اور عالمی معیشت کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔



Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn