کراچی: پاکستان کے نیوز چینلز کو ہیک کرنے پر پاکستان سائبر فورس نے جوابی حملہ کرتےہوئےبھارتی ٹی وی چینل کوہیک کرلیا۔اسکرین پرفیلڈ مارشل عاصم منیرکےخطاب چلنےلگے۔
ذرائع کےمطابق اتوارکی رات بھارتی ہیکر کی جانب سے پاکستانی نیوز چینلوں کی نشریات کو ہیک کرکے فوج مخالف بیانات چلائے گئے تھے ۔ اس کے جواب میں پاکستان سائبر فورس نے کامیابی کے ساتھ بھارتی چینل اے بی پی نیوزکی نشریات کوہیک کرلیا ۔ اسکرین پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے اور پاک فوج سے متعلق مواد چلنے لگا ۔ ہیکر نے بھارتی چینل پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطاب کے ٹکڑے بھی نشر کیے ۔


