loader image

Latest News & Article

Post: بلوچستان میں پاک ایران بارڈرسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوچکی، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں پاک ایران بارڈرسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوچکی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہےکہ ایران میں جنگی صورت حال کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی باحفاظت وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ بلوچستان میں پاک ایران بارڈر سے 70 سے زائد پاکستان بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔ اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔ بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کریں

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn