loader image

Latest News & Article

Post: ایران کی عسکری قیادت مکمل ختم،48 اہم شخصیات ماری گئیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کی عسکری قیادت مکمل ختم،48 اہم شخصیات ماری گئیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکی صدر کی جانب سے ایرانی دفاعی اداروں کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا ، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیارڈالنا چاہتے ہیں ۔ حملوں میں پاسداران انقلاب کی تنصیبات، ایرانی فضائی دفاعی نظام ، 9 بحری جہازوں اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب،ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ بصورت دیگرموت کے لیے تیاررہیں۔ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہےگا ۔ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے،ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اوراپنا ملک واپس لیں۔ ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے لیکن جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم ہوگی اور بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی قیادت سے بھی بات کی ہے۔ وہ کسی چیز کے بارے میں فکرمند نہیں، انہوں نے کہا کہ جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔



Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn